• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:28pm

پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہ میں اضافے کا امکان

شائع May 5, 2014
معاہدے میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد جبکہ میچ فیس میں بھی بیس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔فائل فوٹو۔۔۔
معاہدے میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد جبکہ میچ فیس میں بھی بیس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔فائل فوٹو۔۔۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پانچ مہینے کے وقفے کے بعد پیر کو بائیس قومی کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر سکتا ہے۔

معاہدے میں شامل کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد جبکہ میچ فیس میں بھی پندرہ سے بیس فیصد اضافے کا امکان ہے۔

پی بی سی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ کھلاڑیوں کے نئے معاہدوں پر کام مکمل ہو چکا ہے اور امکان ہے کہ پیر کو ان کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تنخواؤں میں اضافے کے بعد 'اے' کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ہر مہینے 500,000 روپے ملیں گے۔

اسی طرح 'بی' کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو 350,000 روپے جبکہ 'سی' کیٹگری کی موجودہ تنخواؤں میں بھی پچیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے معاہدوں کے تحت وظائف ختم کر دئے گئے ہیں۔

ذرائع نے کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر تین درجوں میں 22 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان مصباح الحق کی سفارش پر پی سی بی نے متاثرکن انفرادی کارکردگی جیسے سنچری اور اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں کو خصوصی انعامات دینے کی پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے پہلے پی سی بی نے ان فوائد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ یہ معاہدے رواں سال جنوری میں ہونے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024