• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

نیٹو کنٹینر پر حملہ، دو افراد ہلاک

شائع May 5, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

خیبرایجنسی:ڈان نیوز ٹی وی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے شہر جمرود کے علاقے وزیر ڈھنڈ میں آج صبح نیٹو کنٹینرز پر نامعلوم مسلح افراد نے آتشیں اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے تین نیٹو کنٹینرزپر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور کلنیر ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوا، حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد کنٹینر کو آگ لگا دی ۔

یاد رہے کہ ایک ہفتہ پہلے پیر ہی کے روز شدت پسندوں نے خیبر ایجنسی میں ہی نیٹو کے ایک کنٹینر پر حملہ کیا تھا، جس سے چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Hashim May 05, 2014 11:16am
I like Jang group

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025