• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوہاٹ: پی ٹی آئی رہنما کے گھر کے باہر دھماکہ

شائع May 3, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تحریک انصاف کے ایک مقامی رہنماء کے گھر کے باہر ہفتے کی صبح ایک دھماکہ ہوا، تاہم اس میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے سے گھر کے مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مارٹر گولہ گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقے جرمہ میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور پی ٹی آئی جرمہ کے صدر نسیم آفریدی کے گھر کے باہر ہوا۔

دھماکے کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024