• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

شیخ ایاز کے نام ایک شام

شائع May 1, 2014
تصویر بشکریہ خدا بخش ابڑو
تصویر بشکریہ خدا بخش ابڑو

حکومت سندھ کے کلچر ڈیپارٹمنٹ کو اس بات پہ جتنا سراہا جائے کم ہے کہ اس نے بدھ کی شام تاریخی فریر ہال کے احاطے میں برصغیر کے نامورشاعراور دانشور شیخ ایازکے نام ایک شام منائی۔

اس تقریب میں علم و ادب سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے شرکت کی جبکہ مقررین میں بھی ملک کے نامور شاعر اور ادیب شامل تھے۔

مشہور شاعرہ فہمیدہ ریاض نے کہا کہ ایاز ایک سیکولر سوچ کے حامل شخص تھے جو کبھی بھی مذہب کو مسلط کرنے کے حق میں نہیں رہے۔

نقاد مظہر جمیل نے کہا کہ ایاز کا خاندان ایک علمی خاندان تھا جس کے سبب انہیں علم و ادب سے دلچسپی پیدا ہوئی۔

شاعرہ فاطمہ حسن نے کہا ایاز شاہ لطیف کی شاعری سے متاثر تھے اور ان کی تقلید کیا کرتے تھے۔

مسلم شمیم نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایاز کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا گیا اور آج بھی ان کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔

شیخ ایاز کے بیٹے مونس ایاز نے کہا کہ ایاز انسانیت سے ہمدردی رکھتے تھے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025