• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

راولپنڈی: تاجر اغوا، بطور تاوان ایک کروڑ روپے کا مطالبہ

شائع April 30, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

راولپنڈی: گزشتہ روز ایک مقامی تاجر کو اغوا کرکے ان کے بدلے میں بطور تاوان ایک کروڑ کی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔

ریجنل پولیس افسر ( آر پی او) عمر اختر حیات لالیکا نے اس بات کی تصدیق کی کہ مغوی تاجر کی بازیابی کے لیے اغواکاروں نے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی تاجر کو چار نامعلوم افراد نے شہر کے علاقے موہن پورہ میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا۔

ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ 'اغوا کار ایک گاڑی میں ان کے گھر پر پہنچے اور گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائی اور جیسے ہی تاجر کا چھوٹا بیٹا گھر کے گیٹ پر پہنچا تو اغوا کاروں نے اسے گاڑی میں بٹھالیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کو فون کرے۔

فون کرنے پر جب تاجر باہر آئے تو اغواکار ان کے بیٹے کو چھوڑ کر انہیں اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اس دوران تاجر کے بڑے بیٹے نے گاڑی کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، لیکن دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جو بظاہر مذکورہ گاڑی کی حفاظت کررہے تھے۔

موٹر سائیکل سواروں نےتاجر کے بیٹے سے اس کا موبائل فون بھی چھین لیا اور کہا کہ ان کے والد کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے اُٹھایا ہے اور وہ ان کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے کا انتظام کریں۔

اس کے علاوہ منگل کو ہی ایک اور تاجر شہر کے علاقے گنج منڈی سے لاپتہ ہوگیا۔

پیپلز کالونی کے رہائشی لیاقت قریشی مشروبات کے ایک ڈسٹری بیوٹر کو اڑتیس لاکھ روپے کی ادائگی کرنے کے لیے گئے تھے، لیکن وہ رقم سمیت لاپتہ ہوگئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Babur Apr 30, 2014 09:03pm
Aghwa barai tawan Islam main mana hai aur sub jaante hain ke TTP ko apne dehshatgardi jaari rakhne ke lye paisa chaahiye. Jab ke TTP ki beeroni maali madad ke manaabeh khatam hote ja rahe hain, to TTP ko paise banane ka aur raste nikalna padega aur un main se aghwa baray-e tawan ek hai. Aise harktein kar ke Taliban ne Islam aur Muslmanon ko badnaam kar rahe hain aur us ki saath saath, Pakistan ko bhi. Allah in ko tabah aur barbaad kare.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024