• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

صحافی نے شہباز شریف پر جوتا پھینکا

شائع April 24, 2014

لاہور: لاہور میں منعقد تین روزہ ساوتھ ایشیا لیبر کانفرنس کے افتتاح کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف پر ایک صحافی نے جوتا اچھال دیا۔

صحافی کا ہدف شہباز شریف تھے خوش قسمتی سے اچھالے جانا والا جوتا اسٹیج کے قریب گر گیا جہاں وزیر اعلٰی برا جمان تھے تاہم وزیر اعلٰی محفوط رہے۔

شہباز شریف کی ہوٹل سے روانگی کے بعد پولیس نے صحافی کو تحویل میں لے لیا۔ بعدازاں وزیر اعلٰی کے حکم پر صحافی کو رہا کر دیا گیا۔

جوتا پھینکنے والے صحافی نے پوسٹر اٹھا کر سینیئر صحافی حامد میر پر حملے میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا بعد میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غصے میں یہ قدم اٹھایا۔

ماضی میں بھی سیاستدانوں کو جوتے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے گزشتہ سال مارچ دو ہزار تیرہ میں سابق فوجی حکمران ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کو سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیئے پیشی کے موقع پر ایک وکیل نے ان کی طرف جوتا اچھالا تھا۔

اس کے علاوہ سابق وزیر اعلٰی سندھ ڈاکٹر ارباب رحیم کو اپریل دو ہزار آٹھ میں بطور نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی کا حلف لینے کے بعد سندھ اسمبلی کے باہر جوتے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024