• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہندوستان: لوک سبھا کے چھٹے مرحلے میں پولنگ کا آغاز

شائع April 24, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

نئی دہلی: ہندوستان میں لوک سبھا کے عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں آج جمعرات کے روز گیارہ ریاستوں میں پولنگ ہورہی ہے۔

پولنگ کا یہ عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

ان گیارہ ریاستوں میں ایک سو سترہ نشستیں شامل ہیں، جبکہ ریاست تامل ناڈو کی اُنتالیس، مہاراشٹر کی انیس، اور اُتر پردیش کی بارہ ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس مرحلے میں اکیس کروڑ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

اس مرحلے میں ڈریم گرل ہیما مالنی، لالو پرساد یادو اور وزیر خارجہ سلمان خورشید سمیت دو ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

امیدواروں میں سابق کرکٹر محمد اظہر الدین بھی شامل ہیں، جو ریاست راجھستان سے یہ مقابالہ جیتنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے عام انتخابات کو کل نو مراحل میں تقسیم کیا گیا جن کا آغاز رواں مہینے 7 اپریل سے ہوا تھا۔

ان انتخابات میں اب تک پانچ مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔

لوک سبھا کے ان انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان اگلے مہینے یعنی مئی کی 16 تاریخ کو کیا جائے گا۔

دو ہزار نو کے دوران ہونے والے پچھلے عام انتخابات میں ان اکیانوے نشستوں میں سے پینتالیس پر کانگریس کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو محض تیرہ نشستوں پر کامیابی مل سکی تھی، لیکن اس مرتبہ رائے عامہ کے جائزوں میں بی جے پی کی گرفت مضبوط بتائی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024