• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشاور: چارسدہ روڈ پر دھماکا، تین افراد ہلاک

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایک پولیس وین کے قریب ہوا ہے، جبکہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایک پولیس وین کے قریب ہوا ہے، جبکہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
اے ایف پی  فوٹو—
اے ایف پی فوٹو—
زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پشاور: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے متصل چارسدہ کے علاقے فاروق اعظم چوک پر آج منگل کی صبح ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کچھ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ، جبکہ باقی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ شفیع اللہ خان نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور اس کا نشانہ پولیس وین تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی دوکاندار بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ایک پولیس وین کے قریب ہوا ہے، جبکہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024