• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

سینیٹ نے مصطفی کمال کا استعفٰی منظور کر لیا

شائع April 22, 2014
سید مصطفٰی کمال، فائل فوٹو۔۔۔
سید مصطفٰی کمال، فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے پیر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما سید مصطفٰی کمال کا سینیٹ کی نشست سے استعفٰی باقاعدہ منظور کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مصطفٰی کا استعفیٰ متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرایا جسے چیئرمین سینیٹ نے منظور کرلیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین سینیٹ نے مصطفیٰ کمال کو ٹیلی فون کر کے استعفے کی تصدیق کی تھی، مصطفیٰ کمال نے اپنے موقف میں ذاتی وجوہات کو استعفیٰ کی بنیاد قرار دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر دبئی جانے سے قبل اپنا استعفیٰ رابطہ کمیٹی کو جمع کراچکے تھے تاہم وہ کافی عرصے سے سیاست میں بھی غیر فعال ہیں۔

سابق ناظم کراچی دو ہزار گیارہ میں ے ایوان بالا میں بطور سینیٹر منتخب ہوئے تھے وہ گزشتہ سال اگست میں ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

بیرسٹر سیف اور وسیم اختر سینیٹ میں مصطفیٰ کمال کی نشست کے لئے ایم کیو ایم کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے مضبوط امیدوار ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔

الیکشن کمیشن ایک دو روز میں خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی سے پیپلز پارٹی کی قیادت نے استعفٰی مانگا تھا جس کے بعد وہ سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024