• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستانی فوج قومی اثاثہ ہے، خواجہ آصف

شائع April 18, 2014
وزیر دفاع خواجہ آصف  رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔
وزیر دفاع خواجہ آصف رائٹرز فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ بیان پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ مضبوط اور قابل احترام فوج قوم کا ایک اثاثہ ہے۔

وزیر دفاع نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کئی سال پہلے مختلف حالات و واقعات کے پس منظر میں کی گئی تقاریر کو بنیاد بنا کر پچھلے کئی ہفتوں میں غلط فہمی پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایسے ادارے کی ہتک کرنا نہ تو میری نیت تھی اور نہ ہی میرا مقصد جس پر مجھے بلند اعتماد ہے۔ اور آج مسلح افواج کئی محاذوں پر نبرد آزما ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بطور پاکستانی مجھے مادر وطن اور قوم کے دفاع کے لیئے فوج کی قربانیوں پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ادارے کو نقصان پہنچانا نہیں تھا جس پر مجھے بہت اعتماد ہے۔

وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ میڈیا پر پیش کیئے گئے بیانات نے میرے متعلق ایک غلط تاثر پیدا کیا ہے جو حقیقت سے دور ہے۔

گزشتہ ہفتے جی ایچ کیو میں کور کمانڈروں کے اجلاس میں بعض وزراء کے بیانات پر غصے کا اظہار کیا گیا تھا، اور جنرل راحیل شریف نے وزیرِاعظم نواز شریف کو فوج کے جذبات سے آگاہ کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024