• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'سلمان کی 'نو انڑی میں انٹری

شائع April 10, 2014
سلمان خان—فائل فوٹو
سلمان خان—فائل فوٹو

بونی کپور نے بالآخر اپنی نئی فلم'نو انٹری میں انٹری' پر خاموشی توڑتے ہوئے اس سیکوئل سے متعلق افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔

فلم کے بارے میں بہت سے افواہوں میں یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ سلمان خان اس منصوبے سے نکل گئے ہیں۔

تاہم 'مرر' کے رابطہ کرنے پر پروڈیوسر بونی کپور نے کہا کہ اس فلم پر بات کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

'مجھے جون/ جولائی میں اس فلم کی عکس بندی شروع کرنا تھی لیکن سلمان اپنی ایک اور فلم 'کک' کی وجہ سے جولائی کے وسط تک مصروف ہیں'۔

'اسی لیے میں نے فلم کی شوٹنگ جنوری،2015 تک موخر کر دی ہے اور سلمان نے اس فلم کے لیے 134 دن دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

انہوں نے فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات بتائیں کہ اس منصوبے میں بپاشا باسو، لارا دتہ اور سلینا جیٹلی بھی ہوں گی۔

'ہم مزید سات ہیروئنز ڈھونڈ رہے ہیں اور فلم میں ایشا دیول کو بھی ایک کردار دینے پر غور جاری ہے'۔

فلم کے پہلے حصے میں شامل انیل کپور اور فردین خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بونی نے بتایا کہ وہ یقیناً اس سیکوئل کا بھی حصہ ہوں گے۔

نو انٹری کی ہدایات دینے والے انیس بزمی کو اس مرتبہ پھر یہ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے اور اطلاعات کے مطابق نئی فلم میں سلمان اور فردین ٹرپل رول میں نظر آئیں گے۔

فلم کا ایک کردار انیل کپور کا جڑوان بھائی کا بھی ہو گا۔

بونی کا کہنا تھا کہ اتنی معلومات دینے کے بعد آیا انہیں اب بھی اس فلم کے مستقبل پر مزید ثبوت دینے کی ضرورت باقی ہے؟

بشکریہ ٹائم آف انڈیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024