• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

جھنگ کے حلقہ این اے 89 سے احمد لدھیانوی کامیاب

شائع April 9, 2014 اپ ڈیٹ April 10, 2014
متحدہ دینی محاذ کے رہنما احمد لدھیانوی—اے ایف پی فوٹو۔
متحدہ دینی محاذ کے رہنما احمد لدھیانوی—اے ایف پی فوٹو۔

فیصل آباد: الیکشن ٹریبونل فیصل آباد نے گزشتہ روز بدھ کو جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے پاکستان مسلم لیگ نون کے کامیاب امیدوار شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر ان کے مد مقابل متحدہ دینی محاذ کے رہنما احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا۔

متحدہ دینی محاذ کے مولانا احمد لدھیانوی نے نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار پر دھاندلی، بوگس ووٹنگ اور جعل سازی کے الزامات عائد کیے تھے اور انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

بدھ کو الیکشن ٹریبونل فیصل آباد کے جاوید رشید محبوبی نے الزامات درست ثابت ہونے پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ اکرم کی نااہل قرار دے کر اس نشست پر ان کے مد مقابل احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے-89 سے شیخ اکرم 74 ہزار 324 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جہاں ان کے حریف متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی سخت مقابلے کے بعد 71 ہزار 598 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024