• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گجرانوالہ: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شائع April 8, 2014
حادثہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا جو گجرانوالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا: آئی ایس پی آر۔
حادثہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا جو گجرانوالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا: آئی ایس پی آر۔

گجرانوالہ: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں آج منگل کے روز پاک فوج کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں پائلیٹ ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ یعنی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ حادثہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا جو گجرانوالہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گرنے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

بیان کے مطابق مشاق طیارے کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ تربیتی پرواز کررہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024