• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'طالبان قیدیوں کی رہائی کے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں'

شائع April 5, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے لیے قائم کی گئی طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے حکومت کی جانب سے 19 غیر جنگجو قیدیوں کو رہا کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ رہا ہونے والے قیدیوں میں کسی کا نام بھی طالبان کی جانب سے فراہم کی جانے والی فہرست میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور ان قیدیوں کی رہائی میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مولانایوسف کے بقول حکومت بیان بازی کی بجائے طالبان کمیٹی کو اعتماد میں لے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کا اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں طالبان کی جانب سے قیدیوں کی فہرست پر بات ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024