• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں کار پر فائرنگ، تین ہلاک

شائع April 2, 2014
واقعہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، جنہیں سول ہپسپتال پہنچا دیا گیا۔
واقعہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں، جنہیں سول ہپسپتال پہنچا دیا گیا۔

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوگئیں جنہیں ہپسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

سیرب پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ عمران قریشی نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کی تصدیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر بیٹھے تین افراد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی جس کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

عمران قریشی کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024