• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ہندوستان اور دیگر دس ممالک پولیو سے پاک قرار

شائع March 28, 2014
اقوامِ متحدہ کی تنظیم عالمی ادارے صحت نے ہندوستان سمیت دیگر دس ایشیائی ملکوں کے پولیو وائرس سے پاک ہونے کی تصدیق کی۔
اقوامِ متحدہ کی تنظیم عالمی ادارے صحت نے ہندوستان سمیت دیگر دس ایشیائی ملکوں کے پولیو وائرس سے پاک ہونے کی تصدیق کی۔

نئی دہلی: اقوامِ متحدہ کی تنظیم عالمی ادارے صحت نے گزشتہ روز جمعرات کو ہندوستان اور دیگر دس ایشیائی ملکوں کے پولیو وائرس سے پاک ہونے کی تصدیق کی۔

تنظیم کے ماہرین کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں افغانستان اور پاکستان کے علاوہ ہندوستان سمیت دس ملکوں کو پولیو سے پاک قرار دیا گیا جہاں پر گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک بھی نیا پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

عالمی ادارے صحت یا ڈبلو ایچ او کا کہنا تھا کہ نئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی اسی فیصد آبادی اب اس وائرس سے پاک ہے جو اس مہلک وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

عالمی ادارے صحت کی جنوب مشرقی ایشیائی خطے کی ڈائریکٹر پونم کیھتراپال سنگھ کا کہنا ہے کہ 'یہ صحت کے لیے کام کرنے والے لاکھوں کارکنوں کی بہت اہم کامیابی ہے۔ جنھوں نے حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ خطے سے پولیو کے خاتمے کے لیے کام کیا۔ یہ ایک نشانی ہے کہ ہم مل کر اپنے بچوں کے لیے کیا میراث چھوڑتے ہیں۔ ' خیال رہے کہ اس وقت دنیا میں صرف تین ملکوں میں پولیو وائرس پایا جاتا ہے جن میں پاکستان، افغانستان اور نائجیریا شامل ہیں۔

تاہم پاکستان میں طالبان شدت پسندوں کی جانب سے انسدادِ پولیو مہم میں شامل ٹیم پر حالیہ حملوں سے اس وائرس کے خاتمے کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم ان علاقوں میں بھی گئے ہیں جہاں تک رسائی نہیں تھی جس کے ذریعے غیر محفوظ آبادیوں تک صحت کی سہولیات کو مستحکم کیا گیا۔

پولیو سے پاک قرار دیے جانے والے ان ممالک میں انڈیا، سری لنکا، انڈونیشیا، نیپال، برما، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، تھائی لینڈ، ایسٹ تیمور اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کوریا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ہندوستان میں 1985ء میں پولیو کے ایک لاکھ پچاس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024