• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: لورالائی میں پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار ہلاک

شائع March 27, 2014
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو مہم جاری تھی، جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیو مہم جاری تھی، جبکہ مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع لورالائی میں انسدادِ پولیو ٹیم پر ناملعوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ایک مقامی پولیس افسر شاہ محمد نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار ناملعوم مسلح افراد نے لورالائی کے علاقے ناصرآباد میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی حفاظت پر مامور ایک پولیس اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لورالائی بازار میں انسدادِ پولیو مہم جاری تھی۔

واقعہ کے بعد پولیس اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔

ابتدائی طور پر اس واقعہ کی ذمہ دار کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع پشین سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گزشتہ کئی عرصے پولیس اور لیویز اہلکاروں کو نشانہ بناجا رہا ہے۔

آج ہونے والی حملہ شدت پسندوں کی جانب سے صوبے میں پولیس مہم کو متاثر کرنے کا حصہ تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق سن 2012ء میں بلوچستان میں 73 پولیو کیسز سامنے آئے تھے، تاہم جنوری 2013 ء سے اب تک یہاں پر ایک بھی پولیو کیسز رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

لیکن اس کے باوجود اس کی روک تھام ضروری ہے اس لیے کہ اس کا وائرس کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے حاصل کیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونے میں پایا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Iqbal Jehangir Mar 28, 2014 01:55pm
اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔طالبان کا پاکستانی بچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ہے، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے اور پاکستانی عوام دہشت گردوں کو اس مجرمانہ غفلت پر کبھی معاف نہ کریں گے۔دہشت گردوں نے سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیموں کے بےگناہ کارکنوں اور پولیو تیمز کے محافظین کواپنے مذموم عزائم کی بھینٹ چڑھانا شروع کیا تو اس سے انسانی صحت کی ضامن انسداد پولیو مہم ہی اثرانداز نہیں ہوئی‘ بلکہ ان جنونی کارروائیوں کے نتیجہ میں ملک کی بدنامی بھی ہوئی ہے.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024