• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:38pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:40pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:38pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:40pm

نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد

شائع March 20, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا ہے کہ پانچ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کرکے نومبر کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ پانچ سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں متعین کرکے انتخابات کا انعقاد کروانا الیکشن کمیشن آف پاکستان( ای سی پی) کی ذمہ داری ہے۔

سماعت کے بعد ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ ضروری ہے کہ ایک غیرجانبدار چیف الیکشن کمشنر نامزد کیا جائے۔

خیال رہے کہ رواں سال 19 جنوری کو سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ایک درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت نے حلقہ بندیوں کے عمل کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025