• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

الطاف حسین کے بیان پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد

شائع March 19, 2014
منگل کے روز الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر حکمران اردن، بحرین، شام یا کسی اور ملک فوج بھیجنے کا حکم دیں تو ایسا حکم ماننے سے انکار کردیا جائے—فائل فوٹو۔
منگل کے روز الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر حکمران اردن، بحرین، شام یا کسی اور ملک فوج بھیجنے کا حکم دیں تو ایسا حکم ماننے سے انکار کردیا جائے—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین کے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردار جمع کروادی گئی ہے۔

منگل کے روز الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر حکمران اردن، بحرین، شام یا کسی اور ملک فوج بھیجنے کا حکم دیں تو ایسا حکم ماننے سے انکار کردیا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق بدھ کو متحدہ کے قائد کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد تحریک انصاف کے ارکان نے جمع کرائی۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین نے گذشتہ روز ایسا بیان دیا جس سے قوم میں انتشار پیدا ہوگا۔

بعدازاں اجلاس کو جمعرات کی صبح 10 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024