• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاپتہ افراد مقدمہ: 'فوجی حکام کیخلاف ایف آئی آر درج کرینگے'

شائع March 19, 2014
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 35 لاپتہ افرا سے متعلق کیس کی سماعت کی—فائل فوٹو۔
جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 35 لاپتہ افرا سے متعلق کیس کی سماعت کی—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: حکومت نے سپریم کورٹ کو پینتیس لاپتہ افراد کے معاملے میں ملوث فوجی حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنتیس لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل (ر) عارف نذیر عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ایڈیشنل سیکرٹری لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کوششوں سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہمیں وزارت دفاع کو سننے کی ضرورت نہیں، آج پنتیسویں سماعت ہے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کے معاملے میں ملوث فوجی حکام کے خلاف آج ایف آئی آر درج کردی جائے گی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہئیے تھا تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ملک میں قانون سے بالاتر کوئی نہِیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024