• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکی نیوی سیلز نے بحری جہاز قزاقوں سے آزاد کروالیا

شائع March 18, 2014
حکام کے مطابق بحیرہ روم میں پیر کو کیے گئے اس آپریشن کی منظوری امریکی صدر براک اوبامہ نے دی۔
حکام کے مطابق بحیرہ روم میں پیر کو کیے گئے اس آپریشن کی منظوری امریکی صدر براک اوبامہ نے دی۔

واشنگٹن: محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی سیلز نے شمالی کوریا کے جھنڈے والے اس تیل بردار بحری جہاز کا کنٹرول حاصل کرلیا، جسے مشرقی لیبیا کی ایک بندرگاہ سے قزاقوں نے اغوا کیا تھا۔

محکمہ دفاع کے پریس سیکریٹری ریئر ایڈمرل جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا اور بحیرہ روم دونوں حکومتوں کی درخواست پر امریکی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مارننگ گلوری نامی تیل بردرار بحری جہاز کا کنٹرول حاصل کرلیا، اس دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینے لیبیا کے تین مسلح قزاقوں نے اس بحری جہاز پر قبضہ کرلیا تھا۔

بحیرہ روم میں پیر کو کیے گئے اس آپریشن کی منظوری امریکی صدر براک اوبامہ نے دی۔

بیان میں کہا گیا کہ مارننگ گلوری لیبیا حکومت کی نیشنل آئل کمپنی کی ملکیت میں ایک آئل کارگو لے جارہا تھا جو لیبیا میں السدرہ نامی بندرگاہ سے غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا۔

مارننگ گلوری تقریباً دو لاکھ 34 ہزار بیرل خام کے ساتھ مشرقی لیبیا کی بندرگاہ السدرہ سے روانہ ہوا تھا۔

تاہم کوریا نے اس بحریہ جہاز سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے سی این اے نے کہا ہے کہ اس جہاز کو مصر کی ایک کمپنی چلا رہی ہے جسے ایک معاہدے کے تحت شمالی کوریا کے جھنڈے ساتھ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایجنسی کا کہنا کہ پیانگ یانگ رجسٹری کے قانون کی خلاف ورزی پر اس معاہدہ منسوخ کردیا جسے کارگو کی نقل و حمل سے ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔

کے سی این اے کا کہنا ہے کہ لہٰذا، اس بحریہ جہاز کا شمالی کوریا سے کوئی تعلق نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024