• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خیبر ایجنسی: راکٹ حملے میں نیٹو کنٹینر تباہ

شائع March 17, 2014
راکٹ حملے میں نیٹو کنٹینر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔—فائل فوٹو۔
راکٹ حملے میں نیٹو کنٹینر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔—فائل فوٹو۔

پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نامعلوم افراد نے آج پیر کے روز راکٹ حملہ کرکے نیٹو کنٹینر کو تباہ کردیا، جبکہ نوشہر میں ایک ریمورٹ کنٹرول بم کے دھماکہ ہوا۔ دونوں واقعات میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

راکٹ حملے میں نیٹو کنٹینر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پولیٹیکل ذرائع کے مطابق حملہ خیبرایجنسی کے علاقے شاگئی میں کیا گیا۔

حملے کے بعد خاصہ دار فورس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں ایک سیمنٹ فیکٹری کی وین کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کی زد میں قریب سے گزرنے والی پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، تاہم طالبان عسکریت پسند افغانستان میں نیٹو سپلائی کی ترسیل متاثر کرنے کے لیے اس طرح کے حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

خیبر ایجنسی میں اس سے قبل بھی کئی بار اس قسم کے حملے ہوچکے ہیں اور یہ علاقہ افغان سرحد سے متصل ہے جہاں پر القاعدہ سے تعلق رہنے والے شدت پسندوں کی بھی پناہ گاہیں موجودہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024