• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

امریکی عدالت میں ہندوستانی سفارتکار کے خلاف مقدمہ خارج

شائع March 13, 2014
ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے۔ —. فائل فوٹو
ہندوستانی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے۔ —. فائل فوٹو

نیویارک: ہندوستان کی ایک سفارتکار جنہیں گرفتاری کے بعد بین الاقوامی قوانین کے تحت استثنٰی دے دی گئی تھی، کل بروز بدھ کو امریکا کے ایک فیڈرل جج کی جانب سے ان کا مقدمہ خارج کردیا گیا، لیکن اگر مدعی ان کے خلاف ملازمہ کے استحصال کا مقدمہ دوبارہ درج کرواسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک کی ایک عدالت نے ہندوستانی سفارتکار دیويانی كھوبراگڑے کے خلاف الزامات کو خارج کر دیا ہے۔

دیویانی کو ویزا سے متعلق دھوکہ دہی اور نیو یارک میں اپنی گھریلو ملازمہ کو کم معاوضہ دینے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ’’دیویانی كھوبراگڑے کے سفارتی استحقاق کے تحت اس مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ قبول کیا جاتا ہے۔ ان کی ضمانت کی شرائط کو منسوخ کیا جاتا ہے اور ان کے مچلكے کو بھی منسوخ کیا جاتا ہے، عدالت یہ حکم دیتی ہے کہ اس مقدمہ کے تحت جاری کیے گئے کسی بھی گرفتاری کے وارنٹ کو منسوخ کیا جاتا ہے ۔‘‘

مین ہیٹن کی ایک عدالت نے کہا کہ جس وقت دیویانی كھوبراگڑے پر ویزا کے معاملے میں دھوکہ دینے اور اپنی گھریلو ملازمہ کی تنخواہ کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لینے کے الزامات پر فرد جرم عائد کیا گیا تھا، اس وقت انہیں سفارتی استثنیٰ حاصل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024