• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

چینی سیٹیلائٹ کی نشاندہی پر ملائشین طیارے کی تلاش

شائع March 13, 2014 اپ ڈیٹ March 14, 2014
چین کی سرکاری ویب سائٹ پر ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کے ممکنہ ملبے کی سیٹلائٹ فوٹوز جاری کی گئی، جن میں جنوبی چین کے سمندر میں تین جگہ ملبہ تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ —. فوٹو اے ایف پی
چین کی سرکاری ویب سائٹ پر ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کے ممکنہ ملبے کی سیٹلائٹ فوٹوز جاری کی گئی، جن میں جنوبی چین کے سمندر میں تین جگہ ملبہ تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ —. فوٹو اے ایف پی

کوالالمپور: ملائیشیا نے آج کہا ہے کہ وہ اس مقام پر طیارہ روانہ کیا ہے، جس کی نشاندہی چین کے سیٹیلائٹ کی ارسال کردہ تصاویر میں ہوئی تھی۔

ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ ہشام الدین حسین نے اپنی ٹوئیٹر فیڈ میں کہا کہ ’’چینی سیٹیلائٹ کی تصاویر میں ملبے کے مبینہ دعووں کی تحقیقات کے لیے بومبارڈیئر طیارہ پہلے ہی بھیج دیا گیا تھا۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کی سرکاری ویب سائٹ پر ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ طیارے کے ممکنہ ملبے کی سیٹلائٹ فوٹوز جاری کی گئی تھیں۔ ان تین تصاویر میں جنوبی چین کے سمندر میں تین جگہ ملبہ تیرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا یہ طیارہ گزشتہ جمعہ کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ اس میں 239 افراد سوار تھے۔ کوالالمپور سے پرواز کرنے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی طیارے کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سےمنقطع ہو گیا تھا۔ طیارے سے کوئی ہنگامی سگنل یا پیغام نہیں بھیجا گیا تھا۔

چین کے سیٹیلائٹ نے یہ تصاویر اتوار کو لی تھیں، لیکن انہیں بدھ کو چین کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق سیٹیلائٹ امیجز میں مبینہ ملبے کے تین ٹکڑے ملائیشیا اور ویت نام کے جنوبی سرے کے درمیان جنوبی چین کے سمندر میں ہیں۔

اس سے پہلے ملائیشیا کے حکام نے بتایا تھا کہ طیارے کے ساتھ آخری بار جب رابطہ ہوا تھا اس وقت جہاز میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024