• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملائیشین طیارے کی تلاش کے لیے دس چینی سیٹلاٹس مختص

شائع March 11, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

بیجنگ: پیپلز لبریشن آرمی ڈیلی نامی اخبار نے آج منگل کے روز ایک رپوٹ میں کہا ہے کہ ملائیشین ایئرلائنز کے لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کے لیے چین نے وسیع سمندری علاقے کے لیے دس سیٹلائٹس مختص کیے ہیں۔

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹس خلا سے زمین کی معیاری تصویر لینے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ دیگر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو ملائیشین ایئر لائنز کے طیارے کی تلاش میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

دس ملکوں کے درجنوں بحری جہاز ملائیشیا اور جنوبی ویتنام کے ارگرد علاقوں ممکنہ سیکیورٹی کی خامیوں پر اٹھنے والے سوالات کا جائزہ لینے کی کوشش کررہے ہیں، کہ کیا کوالالمپور سے پرواز کرنے والے اس مسافر طیارے بوئنگ 777-200 ای آر کو بم یا پھر ہائی جیک کرکے گرایا گیا۔

چین نے ملائیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ جہاز کی تلاش کے عمل کو تیز کرے جس میں عملے کے بارہ اراکین اور 227 مسافر سوار تھے۔

اخبار نے رپورٹ میں کہا کہ مذکورہ چینی سیٹلائٹس موسم، مواصلات اور سمندری علاقے میں سرچ آپریشن کے کام میں مدد دیں گے، جہاں پر اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024