• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’دوسری شادی کو آسان بنانے کے قانون میں ترمیم کی جائے‘

شائع March 11, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے گزشتہ روز پیر کو کہا ہے کہ پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کے قوانین مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’شریعت اجازت دیتی ہے کہ کوئی شخص ایک سے زیادہ شادی کرسکتا ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اس قانون میں ترمیم کرے۔‘‘

اس اجلاس میں شہریوں کی جانب سے رہنمائی کے حصول کے لیے بھیجے گئے شادی سے متعلق خطوط کے جواب میں شادی کے قوانین پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قوانین میں یہ لازمی ہے کہ کوئی بھی شخص اگر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے تو وہ تحریری طور پر اپنی موجودہ بیوی یا بیویوں کو مطلع کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک سے زائد شادی کرنے کے عمل کو شریعت کے مطابق آسان بنانے کے لیے اس قانون میں ترمیم کرنی چاہیے۔

مولانا محمد شیرانی نے کہا کہ ’’ہم حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ نکاح، طلاق اور بلوغت سے متعلق اسیے قوانین کو تشکیل دے جو شریعت کے مطابق ہوں۔‘‘

انہوں نے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل مذہب سے متعلق تمام زیرالتوا مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ایک خط لکھے گی۔

مولانا شیرانی جو جمعیت علمائے اسلام ف کے ایم این اے بھی ہیں، نے کہا کہ ان مسائل میں سود سے پاک معیشت پر عملدرآمد کرنا بھی شامل ہے۔

اسلامی نظریانی کونسل آج منگل کے روز پروٹیکشن آف پاکستان آرڈیننس پر بھی تبادلۂ خیال کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024