• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلوچستان کے پانچ اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

شائع March 10, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے پانچ اضلاع میں آج پیر سے تین روزہ انسدادِ پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل ٹیمیں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبدالعہ، ژوب اور شرانی میں پہنچ چکی ہیں، جہاں پر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس تین روزہ پولیو مہم کے دوران سات لاکھ 61 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، جس کے لیے ایک ہزار سات سو چورانوے ٹیمیوں کو تشکیل دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کے لیے صوبے میں سیکیورٹی کے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال صوبہ بلوچستان میں ایک بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا تھا، لیکن اس کے باوجود اس کی روک تھام ضروری ہے اس لیے کہ اس کا وائرس کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے حاصل کیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونے میں پایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024