• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کرزئی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع March 7, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کابل: آج جمعے کے روز خبررساں ادارے اے ایف پی کو افغان سفارتخانے کی جانب سے موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کی وائف نے ہندوستان میں ایک بچی کو جنم دیا ہے، جس کے بعد صدر کرزئی 56 برس کی عمر میں دوسرے بچے کے والد بن گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ افغان صدر کی بیٹی کی پیدائش ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی ہے۔

حامد کرزئی نے 44 سالہ اپنی بیگم اور بیٹی کو دیکھنے کے لیے بدھ کے روز اس نجی ہسپتال کا مختصر دورہ کیا، جس کے بعد وہ دو روزہ دورے پر سری لنکا کے لیے روانہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ حامد کرزئی کے ہندوستان کے ساتھ قریبی روابط ہیں جو رواں سال 5 اپریل کو ہونے والے صدراتی انتخابات کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

صدر حامد کرزئی کا ایک بیٹا ہے اور اب ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی پیدائش افغانستان میں ہی ہوئی تھی۔

طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے حامد کرزئی کی بیگم زینت کو ہندوستان جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

ہندوستان میں موجود افغان سفارتخانے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بچی کی پیدائش اس ہفتے منگل کے روز تقریباً صبح ساڑھے نو بجے ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024