• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کورکمانڈر کانفرنس: شمالی وزیرستان میں کارروائیوں پر بریفنگ

شائع March 7, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: آج جمعہ کے روز راولپنڈی میں واقع جی ایچ کیو میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شمالی وزیرستان میں سرجیکل آپریشنز میں حاصل اہداف پر بریفنگ دی گئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق کانفرنس میں شمالی وزیرستان سمیت ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی سمیت فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورۂ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے کور کمانڈرز کو اعتماد میں لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان میں آج ہونے والی اس کانفرنس کو ایک معمول کی کانفرنس قرار دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Raheemi Mar 07, 2014 10:46am
Koi faida nahin hoga haqiqat apni anrgi lagao

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024