• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک امریکہ تجارتی مذاکرات اگلے ہفتے بحال ہوجائیں گے

شائع March 7, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

واشنگٹن: پاکستان اور امریکہ تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد اگلے ہفتے سے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک معاہدے (ٹی آئی ایف اے) کے لیے اپنے مذاکرات بحال کرنے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے تجارت خُرم دستگیر اس سلسلے میں اپنے تین روزہ دورے پر بارہ مارچ کو واشنگٹن جائیں گے، جس کے دوران وہ ناصرف ٹی آئی ایف اے مذاکرات میں شریک ہوں گے بلکہ امریکی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دورے کے موقع پر پاکستانی کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔

ایک سینیئر پاکستانی عہدےدار کا کہنا ہے کہ "پاکستان امریکی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کرنے اور امریکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کے ساتھ سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔"

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024