• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ہندوستان: کیجریوال پولیس کی حراست میں

شائع March 5, 2014
اروند کیجریوال—اے پی فوٹو۔
اروند کیجریوال—اے پی فوٹو۔

نئی دہلی: ہندوستانی پولیس نے کرپشن مخالف سیاست دان اروند کیجریوال کو اجازت کے بغیر انتخابی ریلی کے انعقاد پر عارضی طور پر حراست میں لیا۔

کیجریوال کو مغربی علاقے رادھنپور کے پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا۔ یہ پیشرفت ایسے موقع پر ہوئی ہے چند گھنٹے قبل انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

ضلع کے سینئر میجسٹریٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ کیجریوال کے پاس ریلی یا اجتماع کا اجازت نامہ نہیں تھا اور یہ قانون آج ہی سے نافذ کیا گیا ہے۔

کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے حراست میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔

سینئر رہنما کمار وشواس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم سیاسی انتظامیہ کی جانب سے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیجریوال وہاں کسی جلسے کے انعقاد کے سلسلے میں نہیں گئے تھے بلکہ وہ نرندر مودی کے دعوؤں جس میں انہوں نے گجرات کی ترقی کا ذکر کیا تھا، کا جائزہ لینے کے لیے گئے تھے۔

عام آدمی پارٹی ہندوستان کی 543 پارلیمانی نشستوں میں سے 100 جیتنے کی امید کررہی ہے۔ الیکشن کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024