• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستان: لوک سبھا کے انتخابات 7 اپریل سے شروع ہوں گے

شائع March 5, 2014
چیف الیکشن کمیشنر وی ایس سمپتھ —فوٹو اے ایف ہی۔
چیف الیکشن کمیشنر وی ایس سمپتھ —فوٹو اے ایف ہی۔

نئی دہلی: ہندوستان نے آج بدھ کے روز لوک سبھا کے انتخابات کے لیے سات اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے، جن میں نریندرا مودی کی قیادت میں ہندوستانی حزبِ اختلاف کے قوم پرستوں کے اقتدار میں آنے کے امکانات موجود ہیں۔

ہندوستاتی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ یہ انتخابات نو مراحل میں ہوں گے، جو بارہ مئی تک جاری رہیں گے۔ ان انتخابات میں 814 ملین افراد اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں 100 ملین سے زائد افراد نے ووٹ کاسٹ کیے تھے۔

اس کے علاوہ امکان ہے کہ ان انتخابات کے نتائج کا اعلان گنتی مکمل ہونے کے بعد سولہ مئی کو کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمیشنر وی ایس سمپتھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ سات اپریل سے شروع ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ " کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتا ہے اور خاص طور پر سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے کہ وہ اپنی انتخابی مہم جمہوری طریقہ سے شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق چلائیں۔"

ان انتخابات کے لیے کل نو لاکھ تیس ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اتر پردیش میں برسر اقتدار سماج وادی پارٹی، جنتادل یونائیٹڈ اور سی پی آئی ایم جیسی اہم پارٹیوں نے ایک تیسرے محاذ کی تشکیل کی ہے۔

ان انتخابات میں گزشتہ سال دسمبر میں دہلی میں ابھر کر سامنے آنے والی عام آدمی پارٹی بھی حصہ لے رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024