• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنوں کا اختتام۔ جماعتِ اسلامی شاکی

شائع March 4, 2014
تحریکِ انصاف نے نیٹو سپلائی  کے خلاف احتجاجی دھرنے گزشتہ میہنے کے ختم کردیے تھے—
تحریکِ انصاف نے نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاجی دھرنے گزشتہ میہنے کے ختم کردیے تھے—

پشاور: نیٹو سپلائی خلاف دھرنوں کے اختتام پر گزشتہ روز جماعتِ اسلامی نے پاکستان تحریکِ انصاف سے شکایت کی۔

پشاور سے جاری ایک بیان میں جماعتِ اسلامی کے صوبائی ترجمان اسرار اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اہم معاملات پر عام طور اتحادیوں کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں اس انداز میں نہیں چلائی جاتی ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے اتحایوں سے مشاورت کے بغیر ہی صوبے میں نیٹو سپلائی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کا انصاف صوبائی حکومت کا ایک منصوبہ ہے، لیکن اسے پی ٹی آئی کے نام کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

اسرار اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے اتحادیوں کو نظر انداز کرنے کی کافی مثالیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ پی ٹی آئی آئندہ یک طرفہ فیصلے کرنے سے گریز کرے گی اور اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی، اس لیے کہ اسی طرح سے صوبے میں حکومتی معاملات کامیابی کے ساتھ چل سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024