• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیرہ مراد جمالی: 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

شائع March 3, 2014
واقعہ کے بعد پولیس آفیسر یعقوب بخش نے میڈیا کو بتایا کہ گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ہوا اور آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔
واقعہ کے بعد پولیس آفیسر یعقوب بخش نے میڈیا کو بتایا کہ گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ہوا اور آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

کوئٹہ: پاکستان جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے قریب اتوار کی رات نامعلوم شدت پسندوں نے اٹھارہ انچ قطر کی ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اُڑا دیا، جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

واقعہ کے بعد پولیس آفیسر یعقوب بخش نے میڈیا کو بتایا کہ گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکہ ہوا اور آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت متعدد شہروں اور اضلاع میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ سے لے کر شکارپور تک گیس فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات کے وقت سیکیورٹی خدشات کے باعث تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت میں مشکلات کا سامنا ہے، لیکن پیر کی صبح سے اس کی مرمت کے لیے کام شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں سرگرم شدت پسند متعدد بار پہلے بھی گیس پائپ لائنوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اتوار کی رات ہونے والے اس وقعہ کی ذمہ دار کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024