• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ولی بابر قتل کیس: دو ملزمان کو سزائے موت

۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

شکار پور: شکار پور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نوجوان صحافی ولی خان بابر قتل کیس میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت جبکہ چار کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔

جیو نیوز کے کام کررہے نوجوان صحافی کو 13 جنوری 2011ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ وہ کراچی میں جرائم، عسکریت پسندی اور سیاسی جماعتوں کے حوالے سے رپورٹنگ کیا کرتے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق شکار پور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اشتہاری ملزم کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو سزائے موت سنائی۔

تاہم عدالت نے ثبوتوں کی عدم دستیابی پر ملزم محمد شکیل کو بری کردیا۔کیس کا فیصلہ پندرہ فروری کو محفوظ کرلیا گیا تھا۔

کیس سے منسلک پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد کو بھی ہلاک کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر نے کیس کندھ کوٹ کشمور کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت منتقل کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024