• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

چین اور پاکستان کے دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال

شائع February 28, 2014
چینی وزیرِ دفاع نے پاکستانی وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعاون کو خطے کے لیے اہم عنصر قرار دیا۔
چینی وزیرِ دفاع نے پاکستانی وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعاون کو خطے کے لیے اہم عنصر قرار دیا۔

اسلام آباد: چین کے وزیر دفاع جانگ وانگ نے گزشتہ روز جمعرات کو کہا کہ پاک چین دفاعی تعاون خطے میں امن و استحکام لیے ایک اہم عنصر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔

چین کے ساتھ ہمارے تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو مضبوط بنیادوں، شاندار تعاون اور عالمی و علاقائی امور پر دونوں ملکوں کے مؤقف میں یکسانیت پر قائم ہیں۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے اپنے چینی ہم منصب کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دورے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کے عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تائیوان، تبت، زین جیانگ اور انسانی حقوق سے متعلق مؤقف اور ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

دونوں ملک اقتصادی اتحاد، ترقی اور تجارت کے فروغ کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں۔

اس ضمن میں وزیر دفاع نے پاکستان، چین، راہداری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اور وسط ایشیائی خطے کو دنیا کے ساتھ منسلک کرنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات کے دوران چینی وزیر دفاع نے کہا کہ دفاع کے شعبہ میں ہمارا باہمی تعاون خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کا اہم عنصر ہے۔

اس سے قبل چینی وزیردفاع کے وزارت دفاع میں آمد پر وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ان کا استقبال کیا اور تینوں افواج کے بینڈ نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان اور چین کے دفاعی و فود کے درمیان دفاعی پیداوار اور اس ضمن میں چین کی معاونت جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

مذاکرات میں میری ٹائم تعاون، مشترکہ مشقوں اور دفاع و سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلسل تعاون اور حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ چین پاکستان کی بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء میں شرکت کرے گا۔

اس کے بعد چینی وزیرِ دفاع نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا، جہاں پر فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا۔ چین کے وزیرِ دفاع جانگ وانگ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر دو طرفہ مذاکرات ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہِ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی اور علاقائی سیکیورٹی کے مسائل زیرِ بحث آئے۔

اس سے قبل جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد پر چاق و چوبند دستے نے چینی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

SYEDA SARA BATOOL Feb 28, 2014 03:51pm
pak-china relationship is best part of our foreign policy....

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024