• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'نئے افغان صدر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیں گے'

شائع February 27, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نہایت پُراعتماد انداز میں یہ پیشن گوئی کی ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی جانب سے مسلسل انکار کے باوجود نئے افغان صدر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کردیں گے۔

جان کیری نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک مختصر گروپ کو کرزئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک شخص اور اس کے فیصلے کی وجہ سے آج ہم ایک مختلف راستے پر ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ کرزئی دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے افغان سرزمین پر فوجی آپریشن کے خاتمہ سمیت امن اور انتخابی عمل میں تعاون سے مشروط کیا تھا۔

جان کیری نے معاہدے کی توثیق سے انکار کیا جو گزشتہ سال ان کے ساتھ طے پایا تھا اور کہا کہ اس معاہدے کی کامیابی کا انحصار اب اپریل میں منتخب ہونے والے نئے افغان صدر پر ہوں گا جو اس پر دستخط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بارے میں شدید تشویش لاحق ہے کہ آیا نئے افغان صدر اس پر دستخط کریں گے یا نہیں، لیکن صدارتی انتخابات کے تمام چھ امیدواروں کا کہنا ہے کہ وہ اس معاہدے کے حق میں ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل صدر باراک اوباما نے افغان صدر حامد کرزئی کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ سیکیورٹی کے معاہدے پر دستخط نہیں کرتے ہیں تو امریکہ 2014ء کے آخر تک افغانستان سے اپنی تمام فوجیں نکال لے گا۔

امریکہ کا اصرار ہے کہ جب تک اس سکیورٹی معاہدہ طے نہیں پاتا، اس وقت تک امریکہ کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کرواسکتا ہے کہ آیا وہ انخلاء کے بعد بھی اپنے کچھ فوجی افغانستان میں چھوڑ جائے گا جو سکیورٹی اور افغان فوجیوں کی تربیت کا کام سنبھالے رکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024