• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

راولپنڈی: اسکول کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی

شائع February 26, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں آج بدھ کی صبح ایک اسکول کے قریب بم ڈیوائس پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے رتہ امرال میں بابو لال حسین روڈ پر اسلامیہ اسکول نمبر تین کے قریب پیش آیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق زخمی ہونے والا شخص راہ گیر تھا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی شخص کے جسم کے مختلف حصوں پر بال بیئرنگ بھی لگے، جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل سکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024