• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

حکومت مذاکراتی عمل بحال کرے: جماعت اسلامی

شائع February 21, 2014
جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آپشن کو اختیار کرنے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کو چاہیٔے کہ وہ حکومت اور طالبان کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کے ساتھ  ساتھ فوجی قیادت کا ایک جلاس بلائیں۔ فائل فوٹو—
جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آپشن کو اختیار کرنے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کو چاہیٔے کہ وہ حکومت اور طالبان کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ساتھ فوجی قیادت کا ایک جلاس بلائیں۔ فائل فوٹو—

لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سید منور حسن نے وفاقی حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے تو اس بارے میں ایک باضابطہ اعلان کیا جائے۔

گزشتہ روز جمعرات کو جماعت اسلامی کے ہیڈکوارٹر منصورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے آپشن کو اختیار کرنے سے قبل وزیراعظم نواز شریف کو چاہیٔے کہ وہ حکومت اور طالبان کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کے ساتھ ساتھ فوجی قیادت کا ایک جلاس بلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کمیٹیوں کے نکتۂ نظر سننے کے بعد ہی یہ حکومت کوئی درست فیصلہ کرسکتی ہے۔

منور حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات کی بھی وضاحت کی جائے کہ آیا آپریشن کا فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جارہا ہے یا پھر فوج کی طرف سے۔

انہوں نے دونوں فریقین کی کمیٹیوں کو 'بے اختیار' قرار دیتے ہوئے حکومت اور طالبان دونوں سے اپیل کی کہ وہ ان پر بھروسہ نہ کریں۔ انہیں ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا چاہیٔے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اگر سو مرتبہ بھی ناکام ہوجائیں تب بھی یہ آپریشن سے بہتر ہیں۔

جماعتِ اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اپنے طور پر مذاکراتی عمل کا بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم کو تمام اختیارات حاصل ہوئے انہیں چاہیے وہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان بد اعتمادی کو دور کرکے مذاکراتی عمل کی فوری بحالی کا حکم دیں۔

اگر دونوں بے اختیار کمیٹیاں سوائے تجاویز دینے کے کچھ نہیں کرسکتیں تو وزیراعظم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کی خاطر آگے بڑھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ اس فوجی آپریشن میں صرف شدت پسند ہی ہلاک نہیں ہوں گے، بلکہ معصوم بچے اور خواتین و مرد بھی اس کا نشانہ بنے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف طالبان سے جنگ بندی کے اعلان کی توقع کرنا ایک غیر منطقی بات ہے۔ وزیراعظم کو کسی بھی فوجی کارروائی سے پہلے طالبان کی شکایات کو سننا چاہیے۔

تبصرے (2) بند ہیں

kamran Feb 21, 2014 08:42am
Wah M unaware Hassan wah. Tim bhi ajeeb instant ho. You are siding with murderers.
Syed Feb 22, 2014 05:28am
جماعت اسلامی اپنے بانی مولانا مودودی صاحب کی روش سے ہٹ کر طالبان کی سیاسی جماعت بن گئی ہے اور طالبان کی اندھی حمایت میں منور حسن اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024