• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

اقوامِ متحدہ کی شامی اسکول پر بمباری کی مذمت

شائع February 19, 2014
یو این آر ڈبیلو اے کے کمشنر جنرل فلپو گرانڈی نے صوبہ درعا کے علاقے میزیب میں حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔
یو این آر ڈبیلو اے کے کمشنر جنرل فلپو گرانڈی نے صوبہ درعا کے علاقے میزیب میں حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔

بیروت: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیئے اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبیلو اے نے بدھ کو جنوبی شام میں ایک اسکول کے قریب بم حملے کی مذمت کی ہے، اس حملے میں آٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یو این آر ڈبیلو اے کے کمشنر جنرل فلپو گرانڈی نے صوبہ درعا کے علاقے میزیب میں حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ اس حملے میں پانچ بچوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو بچے اپنے اعضاء سے محروم ہو گئے۔

گرینڈی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمیں شہریوں کی زندگیوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف کی جانے والی سفاکی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ہمیں اس پر نفرت کا اظہار کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو شہریوں اور اقوام متحدہ کی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کی پابندی کرنی چاہئے۔

شام میں برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ ہلاکتیں بیرل بم دھماکے کے نتیجے میں ہوئی ہیں جسے شامی حکومتی فورسز نے اسکول کے قریب گرایا تھا۔ اس واقعے میں انیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شام میں 540،000 فلسطینی پناہ گزین ہیں ان میں بہت سے مارچ دو ہزار گیارہ میں ملک میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہو گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024