• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گھوٹکی: گیس پائپ لائن میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

شائع February 19, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

گھوٹکی: پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب گزشتہ رات ایک گیس پائپ لائن میں دھماکے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع گھوٹکی میں اوباڑو کے قریب میر کوش کے مقام پر پیش آیا، جہاں پر چھتیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے باعث پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس پر بعد میں قابو پالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

پائپ لائن میں دھماکے سے پنچاب کے مختلف اضلاع کو گیس کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن تباہ ہونے سے سسٹم میں 500ملین کیوبک فٹ گیس کی کمی اور قادر پور فیلڈ سے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے، جبکہ لائن سے گیس کے مکمل اخراج کے بعد ہی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024