• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

راولپنڈی- اسلام آباد میں خواتین کے لیے ٹرانسپورٹ سروس

شائع February 18, 2014
۔ — آن لائن فوٹو
۔ — آن لائن فوٹو

راولپنڈی: اسلام آباد اور راولپنڈی کی خواتین کے لیے پہلی مرتبہ خصوصی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

پیر سے شروع ہونے والی 'تعبیر خواتین ٹرانسپورٹ سروس' کا مقصد خواتین کو آرام دہ، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

یہ سروس ایک نجی سیلولر کمپنی زونگ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے اشتراک سے شروع کی گئی۔

اس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر پنجاب کے وزیر برائے لیبر اور ہیومن ریسوس راجا اشفاق سرور، پاکستان مسلم لیگ نواز کے عہدے دار، ضلعی انتظامیہ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور اشتراکی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اس موقع پر راجا نے منصوبے کو پبلک – پرائیویٹ اشتراک کی بہترین مثال قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ سروس کی وجہ سے خواتین کو اپنے منزل تک پہنچنے کے لیے بغیر کسی تکلیف کے بہترین سفری سہولیات مل سکیں گی۔

انہوں نے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے اشتراکی اداروں کی بھی تعریف کی۔

ایم این اے ملک ابرار احمد نے منصوبے کو فلاحی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو تحفظ کا احساس ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سروس کا فائدہ اٹھانے والوں میں ورکنگ ویمن اور طالبعلم شامل ہوں گی۔

ایم این اے طاہرہ اورنگزیب کے مطابق، اس منصوبے سے نا صرف خواتین کی سفری ضروریات پوری ہوں گی بلکہ یہ خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کا بھی سبب ہے کیونکہ اس سروس میں خواتین ہی کنڈکٹر ہوں گی۔

ڈی سی او ساجد ظفر ڈل نے کہا کہ خواتین مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کی کوششیوں میں انتظامیہ نے ہر ممکن تعاون کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خصوصی گاڑیوں کو محفوظ بنانے کی یقینی دہانی بھی کرائی۔

انہوں نے اسے ایک پائلٹ منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کامیبابی کی صورت میں دوسرے علاقوں میں بھی خواتین کو ایسی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس سروس میں خواتین ہی میزبان ہوں گی اور مسافروں کی کسی شکایت کی صورت میں ان کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے 2008 سے پرانے ماڈل کی گاڑیاں استمعال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

زونگ کے سی ای او سکندر نقی کے مشیر نے حاضرین کو بتایا کہ ان گاڑیوں میں تمام نشستیں خواتین کے لیے مختص ہوں گی اور بارہ گاڑیوں پر مشتمل یہ اس سروس کا دورانیہ صبح سات بجے سے شام سات بجے تک ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024