• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

دہلی میں صدراتی راج کا نفاذ

شائع February 17, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

نئی دہلی: ہندوستان کے صدر پرناب مکھرجی نے آج پیر کے روز دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے دارالحکومت میں صدارتی راج نافذ کردیا ہے۔

ہندوستاتی صدر نے اروند کیجروال کے ساتھ ساتھ ان کے وزراء کے استعفے منظور کرلیے۔

وزیر داخلہ سشیل کمار شندے کے مطابق صدر نے یونین کبینیٹ کی سفارش پر صدارتی راج نافذ کیا ہے۔

خیال رہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کرپشن کے خلاف ‘جن لوك پال’ بل منظور نہ ہونے پر چودہ فروری کو استعفیٰ دیتے ہوئے نائب گورنر سے اسمبلی تحلیل کرنے اور نئے انتخاب کرانے کی اپیل کی تھی۔

کجریوال کا استغفیٰ اس واقعے کے فوراً بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں مقامی قانون سازوں نے کرپشن ختم کرنے کے ایک اہم قانون کو رد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ کجریوال کرپشن کے خاتمے کے نعرے کے ساتھ ہی منظرِ عام پر آئے تھے۔

ان کی نئی ابھرتی ہوئی جماعت نے دہلی کی ستر میں سے اٹھائیس سیٹیں جیت لی تھیں، اور کانگریس کی حمایت سے دہلی کی ریاستی حکومت تشکیل دی تھی لیکن جمعے کے روز قانون سازی میں کانگریس نے ان کی جماعت کا ساتھ نہیں دیا اور اسے غیر آئینی عمل قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024