• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

شائع February 17, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے آج پیر کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود کی بھی شہزادہ سلمان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کا دفاع اور سیکیورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ملکوں میں خفیہ معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے اہم مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان تین روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں اور اس دوران ان کی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات طے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024