• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

افغانستان: ٹرک دریا میں گرنے سے بیس افراد ہلاک

شائع February 14, 2014
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب  ان دنوں افغانستان کے مختلف علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔—فائل فوٹو۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب ان دنوں افغانستان کے مختلف علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔—فائل فوٹو۔

کابل: افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ایک ٹرک کے دریا میں گرجانے سے بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان صوبہ کندوز کے ضلع خان آباد کے پولیس چیف عبداالمامن یعقوبی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرک ایک برفیلی سڑک پر جارہا تھا کہ اچانک کنٹرول کھو جانے کے باعث وہ دریا میں جاگرا۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں چار افراد کو زندہ حالت میں پانی سے باہر نکالا جاچکا ہے، جبکہ حکام نے تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک دس سالہ بچی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں افغانستان کے مختلف علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024