ہندوستان میں پولیو کے خاتمہ کا دن منایا گیا
نئی ہلی: ہندوستان کے رہنماؤں نے منگل کو پولیو کے خاتمے کا دن منایا۔
اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جن لوگوں کو اس حوالے سے شکوک و شہبات لاحق تھے یہ ان کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ہم نے اس ناممکن چیز کو بھی حاصل کرلیا ہے۔
ہندوستانی رہنماؤں نے اس کے ساتھ یہ عہد بھی کیا کہ وہ ان سنگین بیماریوں پر بھی قابو پالیں گے جو ملک کو آج بھی نقصان پہنچا رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے جنوری میں ہندوستان کے ایک سو بیس کروڑ عوام نے ایک نئی تاریخ قائم کی تھی، جس کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں ہندوستان میں اس سنگین وائرس کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔
اس ہی دوران افغانستان میں ایک تین سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ کیس 2001ء کے بعد ملک میں پہلا پولیو کیس ہے۔