• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: 'تجربہ کار' آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

شائع February 11, 2014
بریڈ ہیڈن آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے سب سے زائد عمر کے کھلاڑی بن جائیں گے۔ فوٹو اے پی
بریڈ ہیڈن آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے سب سے زائد عمر کے کھلاڑی بن جائیں گے۔ فوٹو اے پی

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں سب سے حیران کن شمولیت 43 سالہ بریڈ ہوگ کی ہے جس کے ساتھ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے والے طویل العمر کھلاڑی بن جائیں گے۔

بریڈ ہوگ کے علاوہ کینگرز کے اسکواڈ میں دو مزید زائد العمر کھلاڑیوں بریڈ ہیڈن اور بریڈ ہوج کو بھی شامل کیا گیا ہے جہاں ہوج کی عمر 38 جبکہ وکت کیپر بلے باز 36 سال کے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرکیمرون وائٹ اور نوجوان لیگ اسپنر جیمز موئرہیڈ کو بھی سکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

نیشنل سلیکٹر جان انورائٹی کا کہنا ہے کہ بنگلہ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے تجربہ کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ سکواڈ میں کی قیادت جارج بیلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈینیئل کرسچن، نیتھن کولٹر نائل، جیمز فوکنر، ایرون فنچ، بریڈ ہیڈن، بریڈ ہوج، بریڈ ہوگ، گلین میکسویل، جیمز موئرہیڈ، مچل جونسن، مچل سٹارک، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن اور کیمرون وائٹ شامل ہیں۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ سے 6 اپریل تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے۔

جان نے کہا کہ بریڈ ہوگ نے مقامی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ باش میں پرتھ سکورچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بلے بازوں کو انہیں کھیلنے اور سمجھنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے ہوگ نے 2007-08 میں کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن 2012 میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ذریعے آسٹریلین ٹیم میں واپسی کی۔

سلیکٹر نے مزید کہا کہ زائد عمر کے باوجود ہوگ کی فٹنس اور کھیل کے لیے جنون بہت شاندار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہترین ہارڈ ہٹرز اور باؤلنگ میں شاندار ورائٹی کی حامل ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے میں کامیاب رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024