• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بولی وڈ محبت کے جادو کا قائل

شائع February 11, 2014
بولی وڈ اداکار ودیا بالن۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار ودیا بالن۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی خاتون ادکار ودیا بالن نے کہا ہے کہ شادی کے بعد ان کے سامنے شادی کے مثبت پہلو سامنے آئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، اداکار نے اپنی نئی فلم 'شادی کے سائیڈ ایفیکٹس' کی تشہیری مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شادی کے بعد ان کے سامنے منفی کی بجائے شادی کے مثبت پہلو سامنے آئے ہیں۔

یہ تمام تر اس بات پر منحصر ہے کہ آپ شادی کو کس طرح سے لیتے ہیں اگر آپس کے رشتے کو محبت اور دیانتداری سے نبھایا جائے تو اس سے خوبصورت کوئی رشتہ نہیں اور قربانیاں تو ہر رشتے میں دینی پڑتی ہیں، اگر آپ کے ازدواجی رشتے میں محبت کا عنصر نہیں موجود تو اس کے منفی پہلو ہی سامنے آئیں گے'۔

ودیا نے کہا کہ فلم دلچسپ موضوع پر بنائی گئی ہے اور مداحوں کو ضرور سینما گھروں میں آکر فلم پر ردعمل کا اظہار کرنا چاہئے۔

اس فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو شادی کے بعد محبت برقرار رکھنے کے لئے کوششیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم 'شادی کے سائیڈ ایفیکٹس' پیار کے سائیڈ ایفیکٹس کا سیکوئل ہے، فلم کی ہدایات سیکیت چوہدری نے دی ہے جو جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان۔- رائٹرز فوٹو
بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان۔- رائٹرز فوٹو

دوسری جانب بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھی محبت کو دنیا کا سب سے بہترین احساس قرار دیا ہے۔

اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ محبت کا احساس اسی دنیا کا سب سے خاص اور بہترین احساس ہے، محبت اس انسان سے نہیں کی جاتی جس میں صرف خوبیاں ہی موجود ہوں بلکہ کسی انسان سے محبت اس کی خوبیوں اور خامیوں سمیت کرنے کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پر بھی یہ وقت آیا ہے اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

اداکار ان دنوں فلم 'ہیپی نیو ایئر' کی عکسبندی کروا رہے ہیں جس میں ان کی ہیروئن اداکار دیپیکا پڈوکون ہیں فلم کی عکسبندی جلد ہی مکمل کرلی جائے گی۔

دپیکا پڈوکون پہلے بھی کنگ خان کیلئے بے حد لکی ثابت ہوئی ہیں، دونوں ایک ساتھ فلم 'اوم شانتی اوم' اور 'چنائی ایکسپریس' میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کار فرح خان ہیں جبکہ شاہ رخ خان اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں، اس کے علاوہ بھومن ایرانی، ابھیشک بچن، سونو سود اور ویوون شاہ نے کام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024