• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

آرمی چیف کراچی میں ظلم کا نوٹس لیں، الطاف حسین

شائع February 9, 2014
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین فائل فوٹو۔۔۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین فائل فوٹو۔۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور انٹر سروسز انٹیلیجنس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ظہر الاسلام سے کراچی میں ظلم و زیادتی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اتوار کے روز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیزآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وعوام کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیا جائے اور مہاجروں کے خلاف ظلم وستم کا سلسلہ بند کرایا جائے۔

الطاف حسین نے نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے مانیٹرنگ کمیٹی کا وعدہ بھی یاد دلایا اور کہا کہ کمیٹی بننے کی صورت میں حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے پوچھا جائے کہ ماروائے عدالت قتل کیسے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نام پر ظلم کیا جا رہا ہے،کراچی میں آپریشن کا کہہ کر سکھر تک ایم کیوایم کے کارکنوں کے نام اور پتے نوٹ کیے گئے۔

الطاف حسین نے یاد دلایا کہ انہوں نے ہی آصف علی زرداری کو صدر مملکت بنانے کی تجویز اور سندھ میں دیہی و شہری کی تفریق مٹانے کی کوشش کی۔

الطاف حسین نے گلہ کیا کہ حالیہ دنوں میں انہوں نے کئی بار بلاول ہاؤس فون کیا لیکن سابق صدر نے انہیں جوابی فون نہیں کیا۔

الطاف حسین نے نیوز کانفرنس کے دوران انیس سو بانوے کے آپریشن پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور یاد دلایا کہ اس وقت سندھ اور مرکز میں نواز شریف کی حکومت تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Feb 10, 2014 12:29am
اپریشن‏ ‏بہت‏ ‏کامیاب‏ ‏جارہا‏ ‏ھے‏ ‏الطاف‏ ‏حسین‏ ‏کو‏ ‏اس‏ ‏پر‏ ‏سیاست‏ ‏نہیں‏ ‏کرنی‏ ‏چاھیے‏ ‏نہ‏ ‏مہاجر‏ ‏اور‏ ‏اردو‏ ‏بولنے‏ ‏جرائم‏ ‏پیشہ‏ ‏یا‏ ‏دہشتگرد‏ ‏ھیں‏ ‏ھاں‏ ‏اگر‏ ‏کسی‏ ‏سیاسی‏ ‏پارٹی‏ ‏کے‏ ‏اراکین‏ ‏جرائم‏ ‏کے‏ ‏الزام‏ ‏میں‏ ‏پکڑے‏ ‏گئے‏ ‏ھیں‏ ‏تو‏ ‏ان‏ ‏کی‏ ‏پشت‏ ‏پناہی‏ ‏کرنا‏ ‏اپریشن‏ ‏کو‏ ‏ناکام‏ ‏بنانے‏ ‏کے‏ ‏برابر‏ ‏ھے‏تمام‏ ‏پارٹیوں‏ ‏کو‏ ‏ایسے‏ ‏لوگوں‏ ‏لاتعلق‏ ‏رہنا‏ ‏ھوگا ‏پولیس‏ ‏اج‏ ‏یا‏ ‏کل‏ ‏کی‏ ‏نہیں‏ ‏ھے‏ ‏ان‏ ‏پر‏ ‏الزام‏ ‏تراشی‏ ‏کرنا‏ ‏اپنے‏ ‏اپ‏ ‏کو‏ ‏بدنام‏ ‏کرنا‏ ‏ھے‏‎ ‎کیونکہ‏ ‏یہ‏ ‏پولیس‏ ‏کراچی‏ ‏گی‏ ‏پولیس‏ ‏ھے‏ ‏اور‏ ‏رینجر‏ ‏بھی‏ ‏اور‏ ‏یاد‏ ‏رکھیں‏ ‏آپریشن‏ ‏اپ‏ ‏کا‏ ‏مطالبہ‏ ‏تھا ‏ الطاف‏ ‏کا‏ ‏فوج‏ ‏کو‏ ‏بلانے‏ ‏کی‏ ‏اپیل‏ ‏بہت‏ ‏قابل‏ ‏مزمت‏ ‏ھے‏ ‏ الطاف‏ ‏بھائی‏ ‏نے‏ ‏اپنے‏ ‏حطاب‏ ‏جناح‏ ‏پور‏ ‏کا‏ ‏زکر‏ ‏کیا‏ ‏لیکن‏ ‏سندھ‏one ‏اورtwo‏ ‏کا‏ ‏زکر‏ ‏بھول‏ ‏گئے‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024