• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیپال میں بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک

شائع February 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کھٹمنڈو: نیپال کی ایک اہم ہائی وے پر آج جمعرات کو ایک بس کے دریا میں گرجانے سے کم سے کم 14 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

حکومتی ایڈمنسٹریٹر شیوا راج کا کہنا ہے کہ یہ واقع جمعرات کی صبح پیش آیا جب سمت تبدیلی ہونے کے باعث بس اچانک سے بھالوکھولا نامی دریا میں جا گری۔

واقعہ کے بعد 12 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دو ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

یہ واقعہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 320 کلومیٹر دور چیدیپانی گاؤں کے قریب پیش آیا۔

حکومت ایڈمنسٹر کا مزید کہنا تھا کہ جس ہائی وے پر یہ حادثہ پیش آیا وہ کافی دشوار گزار سرک ہے جہاں پر روشنی بھی کم ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ نیپال میں ناقض سڑکوں کی وجہ سے روڈ ایکسیڈنٹ عام ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024